ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق، گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 1شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت حنظلہ ولد شیخ امجد کے نام سے ہوئی، متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔قبل ازیں سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹائون شارجہ شاپنگ مال کے قریب تیزرفتار سوزوکی کی ٹکر سے 35 سالہ اندراز مسیح ولد جارج مسیح اور 40سالہ فرانسس ولد بوٹازخمی ہوگیا ، دونوں کو سول اسپتال لایا گیا۔
Load/Hide Comments


