پشتون وطن کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہے، بولان تا چترال افغانیہ پشتونستان کا قیام عمل میں لایا جائے، محمود اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے عثمان لالا کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون وطن پاکستان میں کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہے، بولان سے چترال تک ایک متحدہ پشتون صوبے افغانیہ، پشتونستان کا قیام عمل میں لایا جائے۔ ہم پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر یہ ملک چلانا چاہتے ہیں لیکن آپ کو مہربانی کرکے افغانستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی سوچ اور اسٹریٹجک ڈیپتھ کی پالیسی سے توبہ کرنی ہوگی۔ افغانستان کو سامراجیوں کا قبرستان کہا جاتا ہے۔ افغانستان چنگیز کی فوج، انگریز، روسی اور نیٹو کیلئے قبرستان ثابت ہوا، اگر پاکستان اور ایران نے گڑبڑ کی تو میں یہ پیشنگوئی کرتا ہوں کہ ان کیلئے بھی قبرستان ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں