تمپ‘ بچے سے بد فعلی کے مرتکب ملزمان گرفتار

تمپ(نمائندہ انتخاب) لیویز فورس تمپ کی کاروائی،بدفعلی کی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،لیویز ذرائع کے تفصیلات کے مطابق چار دن پہلے تمپ کے علاقے آسیہ آباد میں بارہ سالہ لڑکا جلیل ولد اصغر کے ساتھ صابر فتح،زبیر امین،ماویز حیدر ساکنان آسیہ آباد نے زبردستی کرکے بدفعلی کرنے کے ساتھ نازیبا ویڈیو بھی بنائے تھے اور آج لیویز فورس تمپ نے اسسٹنٹ کمشنر صادق کُبدانی کی ہدایت پر انچارج امداد علی اور دفعیدار اسلم بلوچ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان زبیر امین،صابر فتح کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے ملزم ماویز حیدر کی گرفتاری کیلئے لیویز فورس چھاپے ماررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں