پنجگور، جرائم کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاﺅن
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں، رہزنی، چوری ڈکیتی، قتل وغارت، منشیات کی سرعام فروخت کیخلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال، دکانیں، کاروباری مراکز، بینک بند۔ پنجگور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے اصغر ابوبکر کے جاں بحق ہونے اور دیگر واقعات کیخلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے کال پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی گئی، اس دوران تمام کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا۔ واضح رہے کہ پنجگور میں جرائم کی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments


