فلسطینیوں کے فدائی حملے بینیٹ حکومت کو لے ڈوبے،اسرائیلی اخبار
بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار”یدیوت احرونوت”نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومتی اتحاد کے ٹوٹنے کی وجہ گزشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے اندر ہونے والی کارروائیاں ہیں، سیاسی اختلافات پر قابو پانے اور اہم پوائنٹس پر توجہ مرکوز کرنے کے سلسلے میں متحدہ فہرست کے ساتھ نفتالی بینیٹ کی شراکت کے بارے میں نام نہاد دائیںبازو کی خاموشی اور حالیہ عرصے کے دوران اسرائیل میں ہونے والے فدائی حملے نفتالی بینیٹ حکومت کے ختم کرنے کا باعث بنے۔ اخبار نے کہا کہ درحقیقت قابض ریاست میں بینیٹ کے دور صدارت میں بڑی کارروائیاں ہوئیں اور اس نے اس اتحاد کے کاغذات کو بکھرا دیا جو مشرق وسطی یں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بالکل مختلف سوچنے والی جماعتوں اور افراد کے درمیان تعاون کے امکان کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا تھا۔اخبار کے مطابق اتحاد کا خیال ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین سے متعلق گہرے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ سکتا ہے اور بجٹ، نقل و حمل اور سب سے اہم بات بنجمن نیتن یاہو کو سیاسی زندگی سے الگ کرنا کے لیے اقدامات کرسکتا ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مشرق وسطی کسی کو بھی اس سے خارج ہونے کی اجازت نہیں دیتا اور مسئلہ فلسطین کسی بھی ایسی حکومت کو پریشان کرتا ہے جو اس کے وجود سے انکاری ہو۔اخبار نے کہا کہ حکومت کی تشکیل سے دائیں بازو کے ووٹروںکی پوزیشن میں بنیادی تبدیلی آئی جو حکومتی اتحاد میں عرب برادری کی نمائندہ جماعت کی موجودگی کے بارے میں خاموش تھے، لیکن اس دوران مقبوضہ علاقے کے اندر کمانڈو آپریشن ہوئے۔


