امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، حماد اظہر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار رہے۔ٹوئٹ میں حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کیلئے بات چیت جاری ہے، اگلے ماہ بے روزگاری اور مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک کی نئی قیادت کا چناو¿ کرنے سے روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں