سابق شوہر نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) بلدیہ ٹائون میں سابق شوہر نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اتحاد ٹائون تھانہ کی حدود بلدیہ ٹائون پاکستان ہوٹل کے قریب گھر میں 40 سالہ رضیہ زوجہ نصیب زرین کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق رضیہ کو اس کے سابق شوہر اسرار نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔ پولیس نے ملزم اسرار کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔ مقتولہ کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں