اسرائیل کو ایران پر حملوں سے نہیں روکا، امریکی اہلکار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرجو بائیڈن پرمشرق وسطی میں امریکا کے اہم اتحادیوں کی طرف سے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے ایک قابل عمل منصوبہ تیار کریں کیونکہ 2015 ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کی امیدیں معدوم ہو جاتی جارہی کیونکہ بائیڈن بطور صدرآئندہ ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کے لیے اپنے پہلے دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ایران کے ساتھ حالات گرم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایران کی طرف سے جوہری نگرانی کے کیمرے ہٹانے اور ایران کے خلاف اسرائیل کے خفیہ اور جارحانہ اسرائیلی کارروائیوں کے سلسلے کا حوالہ دیا۔بات چیت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھے گی اور اگر معاہدہ ناکام ہوتا ہے تو پابندیوں کے نفاذ کو تیز کیا جائے گا۔ امریکا ایران کے خلاف ایک علاقائی اتحاد بنانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے، خلیجی ریاستوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کے خلاف اپنے تمام فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو مربوط کریں۔


