سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عمل نہیں کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا تھا، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک ایک کر کے معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ اتحادی حکومت میں کچھ کی سوچ حق میں کچھ کی مخالفت میں تھی۔ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔ تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈیوں کے حساب سے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں