پریڈی موبائل مارکیٹ میں پارکنگ مافیا کارندوں کے تشدد سے نوجوان لہولہان
کراچی (انتخاب نیوز) پریڈی تھانے کی حدود میں واقع صدر اسٹار سٹی مال موبائل مارکیٹ کے باہر پارکنگ مافیا کے کارندے نے موٹرسائیکل سوار کسٹمر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کا شکار نوجوان چہرے پر گہرا زخم آنے سے لہولہان ہوگیا، نوجوان کو پٹتا دیکھ کر دکاندار اور راہگیر جمع ہوگئے، دکانداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کھڑے کئے گئے پارکنگ مافیا کو لگام دی جائے بصورت دیگر کسی بدمعاش کو مارکیٹوں کے سامنے کھڑا ہونے نہیں دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


