بھائیوں کو لاپتہ کرکے ہم سے جینے کی امید بھی چھین لی گئی، سائرہ بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لاپتہ آصف بلوچ اور راشد بلوچ کی بہن سائرہ بلوچ نے اپنی ایک اپیل میں اپنے بھائیوں کی بازیابی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائیوں کو لاپتہ کرکے ریاست نے ہم سے جینے کی امیدیں بھی چھین لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائیوں کی گمشدگی کی وجہ سے ہم پڑھائی بھی نہیں کرپا رہے اور نہ ہی جینے کے لائق رہ گئے ہیں۔ زندگی میں چاروں طرف بس تکلیفیں اور رنجشیں ہیں۔ انہوں نے ریاست اور حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب میرے بھائیوں کو بازیاب کرکے ہمیں ملک میں جینے کا حق و اختیار دیں۔
Load/Hide Comments


