کراچی، پھل فروش سے مفت پھل لینے پر 4 پولیس اہلکار معطل


کراچی:کراچی کے علاقے جوہر آباد میں پھل فروش سے مفت پھل لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق چاروں پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے مفت پھل لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، معطل کیے گئے اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق پھل فروش صادق خان سے ڈی ایس پی نے ملاقات بھی کی ہے۔
Load/Hide Comments