زرعی پانی کے حصول کیلئے وفاق اور سندھ سے رابطے میں ہیں، وزیر آبپاشی بلوچستان
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ موجودہ بجٹ میں عوامی خواہشات اور ان کے مسائل کے تدارک کو یقینی بنایا گیا ہے حلقے کے تمام علاقوں میں سڑکوں کی بہتری آبنوشی کی فراہمی تعلیمی اداروں کے لئے ہر ممکن اقدامات کو حتمی شکل دی گئی ہے ہم نے عوام سے جو بھی قوم کئے ان کی پاسداری کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہر بجٹ میں عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے اجتماعیت کو پروان چڑھایا ہم جھوٹ اور فریب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والے مختلف عوامی وجود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے لکھے پڑھے نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار فراہم کیا جارہا ہے میرٹ کی بنیاد پر نوجوان حکومتی اقدامات سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں حکومت کی جانب سے روزگار کی فراہمی سے صوبے میں غربت کے خاتمے میں کمی واقع ہورہی ہے جبکہ بلوچستان کے گرین بیلٹ میں کیلئے بھی ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں یہاں کے 70 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے زرعی پانی کے حصول کے لیے وفاق اور سندھ کے حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم سے بلوچستان کے کسانوں کو اپنے جائز حصے کی فراہمی ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت کینالز سسٹم میں پانی کی کمی کا سامنا ہے مگر قوی امید ہے کہ ہمیں جلد پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال میں اپنے حصے کا پانی مل جائے گا ہم کاشتکاروں کے مسائل پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کریں گے عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہم ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔


