کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرینی فوج پسپا، روس کا اہم شہر پر قبضہ

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی افواج نے لوہانسک کے اہم شہر سیویروڈونیٹسک پر قبضہ کر لیا۔ کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرینی فورسز پسپا ہو گئی۔روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیویروڈونیٹسک میں دوہزار یوکرینی فوجی گھیرے میں ہیں۔ روسی بمباری نے علاقے میں یوکرینی افواج کی تقریباً ہر دفاعی پوزیشن کو تباہ کر دیا ہے۔روسی افواج نے لائسیچانسک میں لڑائی کا اگلا مرکز بننے کے لیے مرحلہ طے کر لیا گیا ہے۔ خارکیف کے شمال مغرب میں واقع درہچی قصبے پر روسی گولہ باری سے علاقے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں کو بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوہانسک کے علاقائی گورنر کا کہنا ہیکہ ماسکو لوہانسک پر قبضے کے بہت قریب پہنچ گیا۔ادھر یوکرینی صدر کا برطانیہ میں گلاسٹنبری فیسٹیول سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ روس نے ہمارے ملک کا امن تباہ کر دیا۔ صدر زیلنسکی نے برطانوی سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ امن کی بحالی کیلئے روس پر دباؤ ڈالیں۔ جنگ کے جلد خاتمے کے لئے برطانوی عوام ہمارا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں