پنجگور، یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف طلبہ کا احتجاج، شاہراہ پر دھرنا

پنجگور (نامہ نگار) وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ سراپا احتجاج، کلاسوں کا بائیکاٹ، مین روڈ پر احتجاج، حکومت فیصلہ واپس لے، عبدالمالک ترین کی بحیثیت وی سی تعیناتی ہرگز قبول نہیں، طلبہ کا مطالبہ۔ پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ کا وی سی کی تعیناتی کیخلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج، شدید نعرے بازی، وی سی کی تعیناتی نامنظور کے نعرے لگائے۔ یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے طلبہ اور طالبات نے عبدالمالک ترین کی تعیناتی کیخلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے مین روڈ پر آکر احتجاج کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت وی سی کے اسٹے آرڈر پر نظرثانی کرے۔ عبدالمالک ترین کی بطور وی سی تعیناتی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، ہم اپنے ادارے کو ایک ایسے شخص کے حوالے نہیں کرسکتے، جس کی ساکھ اور شہرت متنازعہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف مکران ہمارے خوابوں کی تعبیر اور والدین کی امید ہے، مختصر وقت میں یونیورسٹی آف مکران نے جو کامیابی کا سفر طے کیا اس کو، رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ معززعدالت عبدالمالک ترین کے اسٹے آرڈر پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ہماری تعلیم اہم ہے مگرہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ روڈوں پر آکر احتجاج کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں