لیاری گینگ وار کا مخالف پارٹی پر حملہ گولیوں کی بوچھاڑ 1ہلاک12زخمی

کراچی:کراچی کے علاقے پاک کالونی میں گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کچھ روز قبل بھی اسی علاقے میں گینگ وار ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی میں گینگ وار گروہ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں، گزشتہ شب گینگ وار جمیل چھانگا گروپ کے نوید کپی اور وسیم جوجی عرف باگڑ نے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری کا رہائشی گلفام نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مقتول گلفام نشے کا عادی تھا جو پاک کالونی میں منشیات خریدنے کے لیے آیا تھا کہ ملزمان کی آپس کی لڑائی میں فائرنگ کی زد میں آ گیا۔ علاوہ ازیں مومن آباد سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔ملیرسٹی، ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔جمشید کوارٹر پولیس کے ساتھ نشتر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں موٹر سائیکل لفٹر زخمی ہو گیا۔ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق قائد آباد میں سواتی محلے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں ڈنڈوں کے وار سے دونوں گروہوں کے 12 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کہ جھگڑے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مومن آباد کے قریب فٹ پاتھ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے جسے قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں