پیپلز پارٹی نے خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50فیصد نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی نے خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50فیصد نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو بے نظیر بھٹو کا نام ضرور آتا ہے۔ بے نظیر بھٹو نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت کام کیے جبکہ اسلام نے بھی خواتین کو حقوق دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں خواتین کی نمائندگی زیادہ ہو اور خواتین کو مردوں جیسے یکساں حقوق ملنے چائیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ آئین کے تحت دیے گئے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں اس لیے خواتین کو معیشت سمیت ہر شعبے میں 50 فیصد حق ملنا چاہیے۔ ہم نے خواتین کے لیے قوانین بنائے اور جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں عورتوں کے حقوق کی بات ہو تو بے نظیر بھٹو کا نام لیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں