اورنگی ٹائون میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک، پولیس مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان بازارمیں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ماراگیا۔ واقعات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون جوہر چوک کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق واردات کے دوران شہریوں کے تشدد سے نوجوان ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت کی جارہی ہے۔ دریں اثناء صفورا سچل وائٹ ہاؤس کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ضیا الرحمن ولد شمس الرحمن نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تیموریہ کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں جمعہ خان ولد شاہ محمد زخمی ہوگیا جس کے قبضہ سے پولیس نے پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں