اگر احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ شبلی فراز

وفاقی وزیرِاطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے۔لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئےجذبہ احساس کا مظہر ہے۔چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے طبقات کے لیے جذبۂ احساس کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کھولنے سے چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کر دیتا۔لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، کاروباری شعبوں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا، کورونا وائرس مشترکہ قومی مسئلہ ہے، جس کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں