لاک ڈاؤن پر مختلف آراء سے لوگ اعصابی مریض بن رہے ہیں، ماہرین


کراچی: پاکستان ایسوسی ایشن فار مینٹل ہیلتھ (پی اے ایم اے ایچ) نے صوبہ سندھ اور خصوصی طور پر دارالحکومت کراچی کے لوگوں کی ذہنی و جسمانی صحت پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔دماغی صحت پر کام کرنے والی تنظیم نے لوگوں کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق مختلف آراء لوگوں کو ذہنی و اعصابی طور پر بیمار کر رہی ہیں۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا معاملہ ملک کے مختلف شہروں، کوئٹہ، پشاور، لاہور کراچی میں تماشا بن کر رہ گیا ہے۔
Load/Hide Comments