حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے معاملے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: جے یوا ٓئی رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کے حکم معطلی میں توسیع کردی گئی ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے حکم امتناع میں توسیع کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے حافظ حمد اللہ ودیگر فریقین کے دلائل کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔شہریت منسوخی کے نادرا کے فیصلے پر 29 اکتوبر 2019 کو حکم امتناع جاری ہوا تھا۔نادرا نے حافظ حمد اللہ کے شناختی کارڈ پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے شہریت منسوخ کردی تھی۔ شناختی منسوخی کے نادرا کے فیصلوں کیخلاف منسلک دیگر کیسز پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ نادرا کا موقف ہے کہ حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ کینسل کیا،شہریت منسوخ کرنا ہمارا دائرہ کارنہیں،نہ حافظ حمد اللہ کیشناختی کارڈ نہ فیملی کے لنک کا پرانا ریکارڈ ملا۔ نادرا نے یہ بھی موقف دیا ہے کہ 12 دسمبر2018 کوسیکیورٹی ادارے کیجانب سیحافظ حمد اللہ کوافغان شہری قرار دیا گیا،11اکتوبر2019کوسیکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہحافظ حمداللہ کی دستاویزات بوگس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں