پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ کرنے کے معاملے پر اجلاس طلب

نویں، دسویں، 11ویں اور 12ویں کے پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اجلاس 11مئی کو طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے اس اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں نویں اور گیارہویں کے طلباء سے امتحانات لینے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ تعلیم نے بورڈز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اسٹوڈنٹس کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈز اور 3 ٹیکنیکل بورڈز کے 40 لاکھ طلباء نے داخلے بھجوائے ہیں، جن میں 35 فیصد تک پرائیویٹ طلباء، سپلی، اکھٹے امتحانات اور امپرومنٹ کے خواہاں طلباء شامل ہیں۔حکام وفاقی وزارتِ تعلیم کا یہ کہنا ہے کہ ہر بورڈ کے گزشتہ 3 سال کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا، نمبروں کے تناسب کے حساب سے امیدواروں کو پروموٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں