فرح گوگی کو غیر قانونی اراضی دینے کے کیس میں گرفتار یاں
فیصل آباد : فرح گوگی کو اکنامک زون میں کروڑوں روپے اراضی دینے کا معاملہ، غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر فیڈمک کے سی ای او اور سیکرٹری کی گرفتاری کے بعد اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی، ملزمان کامقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق اورظفرسرورسمیت سابق حکومتی اعلیٰ پنجاب شخصیات کوبھی شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،بڑے پیمانے پر جعلی الاٹمنٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ ریونیو سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔آن لائن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑ انڈسٹریل اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں فیڈمک کے سی ای اورانایوسف اور سیکرٹری مقصود احمد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان پر فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعر، ڈیری کو غیر قانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے فیصل آبادسپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی ہیں ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کی، فرح گوگی نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 کے عوض جعلی کمپنی بناکر الاٹ کرایا۔انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی ویلیو 2 ارب ہونی چاہئے تھی۔فرح گوئی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دوارے کی جعلی گارنٹی دی، اینٹی کرپشن پنجاب فرح کوئی اور احسن جمیل گھر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے جبکہ ملزمان مقامی عدالت میں پیش کر کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کیاگیاہے۔


