موبائل کمپنی کا سٹی منیجر گرفتار، توہین صحابہؓ کے الزام میں مقدمہ درج
کراچی ( انتخاب نیوز) پریڈی کے علاقے میں دو روز قبل موبائل کمپنی کی جانب سے صحابہ کرامؓ کی توہین کے خلاف شدید عوامی احتجاج اور جلائو گھیرائو کے بعد مقدمہ درج کرکے کمپنی کے سٹی منیجر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اصغر عباس رضوی کے خلاف پریڈی تھانے میں نعمان ولد سلیمان کی مدعیت میں توہین صحابہؓ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ 611/2022درج کرلیا۔ مقدمے کی تفتیش انوسٹی گیشن انچارج کریں گے۔
Load/Hide Comments


