ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے باپ اور کمسن بیٹا شدید زخمی ہوگئے

کراچی ( انتخاب نیوز) شاہراہ فیصل پر بلوچ کالونی چنیسرہالٹ ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان ہلاک ہوگیا، جس کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔ دریں اثناء سول لائنز کے علاقے ہجرت کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ اشوک ولد نامعلوم اور 8 سالہ وجے ولد اشوک شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں