عید الاضحی پر بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی،ویزر توانائی

گوجرانوالہ:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ عبد الاضحی پر لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئیگی، 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے،نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی، سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عید الاضحی پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم واضح کمی آئے گی،بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی بحران میں کمی کے لیے بند پاور پلانٹس کو فوری طور پر بحال کرنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجوہات واضح کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے مزید ہدایت دی کہ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں