موت کے 2 سوداگر گرفتار، کار سے 21 کلو 600 گرام چرس برآمد، تین ملزمان فرار
کراچی ( انتخاب نیوز) نیو کراچی پولیس نے موت کے 2 سوداگروں کو گرفتار کرکے ساڑھے 21 کلو منشیات برآمد کرلی، خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے سفید کرولا کار سے ملزمان میں توفیق احمد ولد علی محمد اور غلام بشیر ولد شمس الدین کو گرفتار کرکے 18 پیکٹوں میں بند 21 کلو 600 گرام چرس، 63 ہزار روپے نقد برآمد کرلئے جبکہ ملزمان کے تین دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


