کاریں چرا کر مالکان سے تاوان وصول کرنے والے تین ملزمان گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) رینجرز نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کار چوری کرکے تاوان وصولی میں ملوث گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرکے کار برآمد کرلی۔رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزمان آزاد خان عرف دودو، ملک زاہد اور احتشام نے ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی عثمان مسجد کے قریب گھر کے باہر سے کار چوری کرنے کے بعد کار کے مالک سے کار واپسی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان مسروقہ موبائل فون اور سمز کے ذریعے لوکیشن تبدیل کرتے ہوئےتاوان کیلئے رابطہ کرتے رہے، مذکورہ کار چوری کی واردات کا مقدمہ حیدری تھانہ میں درج کرلیا گیا تھا، رینجرزنے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکےمسروقہ کار برآمد کرلی۔
Load/Hide Comments


