توڑ پھوڑ کیس ، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کےلئے دی گئی درخواست منظورکرلی اور 18جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں