قبلہ ایاز کی بطور رکن اسلامی یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز برطرفی سے متعلق حکم امتناع میں توسیع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کی بطور رکن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز برطرفی سے متعلق حکم امتناع میں توسیع دے دی عدالت نے قراردیا ہے کہ ڈاکٹر قبلہ ایاز بورڈ آف گورنرز کے رکن کی حیثیت سے عہدے پر بحال رہیں گے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی ڈاکٹر قبلہ آیاز کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اسلامی یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بدھ کو نوٹس ملا کیس کی تیاری کے لئے وقت چاہیے جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن تھے اختلافات کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو رکن بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے ہٹا دیا تھا عدالت نے کیس کی سماعت2 اگست تک کے لئے ملتوی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں