حالیہ بارشوں سے سی پیک کو کئی مقامات پر نقصان کا سامنا

پنجگور(انتخاب نیوز)پنجگور تربت روٹ پر سفر کرنے والے گاڑی ڈرائیور حضرات احتیاط کریں کیونکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سی پیک کو نقصان پہنچا ہے۔ اور کئی جگہ پلوں کے سائیڈ سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں

دوسری جانب

جوڈیشل لاک اپ کے قریب بارشوں کا پانی جمع ہونے سے راستے مکمل بند اور جھیل کا منتظر تفصیلات کے مطابق میگا پروجیکٹ کے تحت روڈ کے کام کے دوران انجینئر ز نے آبی گزر گاہوں اور بارشوں کے پانی کے اخراج کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ھے جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی نہ صرفِ جگہ جگہ جمع ھے بلکہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اور چاریوای گر گئی ہیں آسی علاقے میں جوڈیشل لاک اپ کے علاؤہ دیگر محکموں کے دفاتر بھی واقع ہیں جن میں لیویز ہیڈکوارٹر الیکشن کمیشن پاپولیشن اور ایک سرکاری ہسپتال بھی ھے مگرانجینئر صاحبان کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے بارشوں کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے بارش کے پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں