قربانی کے جانور لے جانیوالے لوڈر رکشہ اور کوچ میں تصادم،4 افراد جاں بحق، 4 بکریاں ہلاک

عمرکوٹ ( انتخاب نیوز) میرپورخاص روڈ پر بچہ بند کے قریب مسافر کوچ اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے دوران لوڈر رکشہ میں موجود چار بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناکت نیاز مری کے نام سے ہوگئی جبکہ دیگر تین کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، متوفیان کا تعلق بھٹ بھاٹی سے بتایا جاتا ہے، زخمی اور لاشوں کو پتھورو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد لوڈر رکشہ میں قربانی کے جانور میرپورخاص لیکر جارہے تھے کہ مسافر کوچ سے تصادم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں