بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر عید کے دوران 49ٹریفک حادثات میں 96افراد زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر عید کے دوران 49ٹریفک حادثات میں 96افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستا ن میں قومی شاہراہون پر عید کے پہلے دو دنوں میں کل 49ٹریفک حادثات رونما ہوئے عید کے روز 20ٹریفک حادثات ہوئے جن میں کل 41افراد زخمی ہوئے زیارت کراس پر 4جبکہ لک پاس پر 3حادثات رونما ہوئے جبکہ عید کے دوسرے روز 29حادثات میں کل 56افراد زخمی ہوئے اس دوران سب سے زیادہ حادثات بختیار آباد سبی میں پانچ واقعات رونما ہوئے جبکہ لک پاس، وندرمیں چار،خضدار،قلعہ سیف اللہ،کچھی میں تین،تین واقعات رونماہوئے جن میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122ٹیموں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں