سندھ، آج اور کل مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

کراچی :کراچی سمیت صوبے بھر میں آج لاک ڈاؤن کا 48 واں روز ہے۔ سندھ حکومت کی ہدایت پر آج اور کل (اتوار کو) مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائیاں جار ی ہیں۔ پولیس کے مطابق صوبے بھر سے مزید 200 سے زائد افراد گرفتار کیےجاچکے ہیں جن میں سے 50 کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز کراچی سے 130 افراد کو گرفتار کرکے 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی برقرار ہے۔ پولیس کے مطابق ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانےعائد کئے گئے۔گزشتہ47 دنوں میں صوبے میں گرفتار افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار 700 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں