حادثاتی چیئرمین بلاول بیانات نہیں عوام کو سہولیات دیں: مراد سعید
لاہور: مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی پر آنے والے بلاول پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے، حادثاتی چیئرمین پیپلز پارٹی بیانات نہیں عوام کو سہولیات دیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزارفی خاندان وفاق نے دیئے، عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہے ہیں، جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا ؟ خدارایہ پیسہ جعلی اکاؤنٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کیلئے ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا صحت کے 5.5 ارب جعلی اکاؤنٹس کی زینت نہ بنتے تو آج سہولتیں ہوتیں۔
Load/Hide Comments