حمزہ شہباز کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں گواہان اور دستاویز موجود ہیںترجمان نیب نے کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف شواہد احتساب عدالت میں پیش کیے جائیں گے، عدالت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ حمزہ شہباز کی ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، ان کی بے گناہی کا فیصلہ بھی عدالت نے کرنا ہے۔قوم احتساب بیورو کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نیب کسی دھمکی، دباؤ اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی پرواہ کیے بغیر فرائض انجام دیتا رہے گا۔نیب ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیرِ سماعت مقدمے میں بیان دینے والے بطور گواہِ صفائی عدالت میں پیش ہو کر معروضات پیش کریں۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کو 12 مئی کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں