وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے کمی کا اعلان کردیا

ہمیں ورثے میں تباہ شدہ معیشت ملی وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا تھا پچھلی حکومت نے سستا تیل نہ خرید کر غفلت کا مظاہرہ کیا پچھلی حکومت نے جاتے جاتے معاہدے کی دھجیاں بکھیر دیں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تیل کی قیمت کم کرنے کیلئے خزانے میں پیسے نہیں تھے

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے، میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی عوام سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں