قلات ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق خواتین سمیت 8افراد زخمی

قلات:قلات میں پک اپ گاڑی کو حادثہ، بچہ جاں بحق، خواتین بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی، قلات ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق قلات سے دیہی علاقے کھڈی جانے والی پک اپ گاڑی اسٹرنگ لاک ہونے کی وجہ سے کپوتو کے مقام پر الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ جانبحق ہوگیا زخمیوں کو قلات ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں