بابر اعظم کا آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کومظبوط رہنے کامشورہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پر اپنی اور ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔واضح رہے کہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں