پنجگور،مون سون طوفانی بارشوں سے کچے مکانات کی دیواریں منہدم، 6 افراد جاںبحق ،

پنجگور (نامہ نگار ) پنجگور میں حالیہ طوفانی بارشوں سے جہاں چھ قیمتی جانیں ضائع ہو گئی وہاں لوگوں کے کچے مکانات دیواریں گر گئیں جبکہ بیشتر لوگوں کے کچے مکانات دیواروں اور گھروں کو بارشوں سے نقصان پہنچا ہے دوسری جانب کجھور انگور کپاس اور پیاز کی فصل تباہ ہوگئے ہیں زمین داروں کے بندات پانی کی نذر ہوگئے ہیں بندات میں موجود کپاس اور پیاز کی فصل سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے زمینداروں کے سولرز اور بور سسٹم شدید متاثر ہوئے ہیں شہر کو ملانے والی رابطہ سڑکیں اور کچے راستے تباہ ہوگئے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سب تحصیل گچک کی سڑکیں پانی کی نذر ہونے سے گچک پنجگور راستہ بند ھے کاریزات جو علاقے میں ذرائع آبپاشی کا اہم ذریعہ ہیں کاریزات کو بھی نقصان پہنچا ہے حکومت کاریزات کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کرے وفاقی اور صوبائی حکومت علاقے کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر علاقے کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں اور صوبائی حکومت پنجگور کو آفت زدہ قرار دے کر بحالی کی کاموں کو فوری طور پر شروع کرے اور مقامی طور پر محکمہ بی اینڈ آر کو چاہیے کہ اپنی مشینری اور افراد ی قوت کو فوری طور پر استعمال میں لا کر رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے راستوں کے فوری گریڈنگ اور بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں