دو منشیات فروش گرفتار سوا کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) سعید آباد سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گلشن مزدور میں کی گئی کارروائی کے دوران پولیس نے تنویر احمد ولد نوراحمد اور ظہر شہزار ولد اورنگزیب کو گرفتار کرکے 1300 گرام چرس، ایک پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم تنویر احمد اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں