حب،گھریلو تنازعہ پر پھوپھی نے کلہاڑی کے وار سے 10سالہ بھتیجی کو قتل کردیا
حب(نمائندہ انتخاب)گھریلو تنازعہ پر پھوپھی نے کلہاڑی سے وار کر کے بھتیجی کو قتل کردیا ،ملزمہ فرار نعش اسپتال منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق ساکران تھانہ کی حدود میں سسی پنوں کے علاقہ عباس پولیس چوکی کے قریب پیربخش گجر گوٹھ میں گھریلو ناچاکی پر تعش میں آکر پھوپھی نے کلہاڑی سے وار کر کے 10سالہ بھتیجی جمیلہ بنت سخی داد رخشانی کو قتل کردیا اور نعش ندی میں پھینک کر فرار ہو گئی پولیس کے مطابق ملزمہ زرگل کو تلاش کیا جارہا ہے اور واقعہ کے بارے میں مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے ۔
Load/Hide Comments


