اوستہ محمد، شدید بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم، نشیبی علاقے زیر آب

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمداور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش، مواصلاتی نظام درہم برہم، شہر میں روڈوں پر سمندر کا منظر پیش کرنے لگے۔ اوستہ محمد، علی آباد، خانپور جمالی، فیض آباد اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مواصلاتی نظام درہم برہم، بارش سے راستے سمندر کا منظر پیش کرنے لگے۔ دریائے ناڑی اور دریائے بولان کے پانی کا رخ نصیرآباد کی جانب ہوگیا، کمشنر نصیرآباد نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ربیع کینال اور پٹ فیڈر کینال کے پشتوں کو مضبوط کرنے کا کام بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹا جاسکے۔ سرکاری ملازموں کی چھٹیاں منسوخ اسپتالوں میں ایمر جنسی لگا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں