وائس چانسلر یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیخلاف آل پارٹیز اور دیگر کی اپیل پر شٹر ڈاﺅن

پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں وائس چانسلر عبدالمالک ترین کی یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں تعیناتی کے خلاف آل پارٹیز سول سوسائٹی انجمن تاجران اسٹوڈنٹس و دیگر سماجی تنظیموں کی کال پر شہر بھر میں شٹرڈان ہڑتال کی گئی اس موقع پر تمام تجارتی کاروباری مراکز بند رہے شٹرڈان ہڑتال کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی واضح رہے کہ وائس چانسلر عبدالمالک ترین کی پنجگور یونیورسٹی آف مکران میں فرسٹ تعیناتی کے خلاف اسٹوڈنٹس کی جانب سے گزشتہ پندرہ دنوں سے یونیورسٹی آف مکران کے گیٹ پر تالا لگا کر یونیورسٹی آف مکران کے گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہوئے ہیں اس حوالے سے پنجگور کے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں نے وی سی عبدالمالک ترین کی پنجگور میں تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی و ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے ساتھ پریس کلب ودیگر تمام جہموری طریقے احتجاج وقتا فوقتا کرتے آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پنجگور کے سیاسی سماجی سول سوسائٹی مذہبی جماعت اسٹوڈنٹس و اسٹوڈنٹس کے والدین کوئی بھی ایسا فرد واحد نہیں ہے کہ وہ انکی حمایت کرے لیکن افسوس اہلیان پنجگور انکے آنے سے خوش نہیں ہے تو تعجب کی بات ہے کہ متعلقہ زمہ داران کیوں بہ ضد ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں وی سی عبدالمالک ترین کی کردار سے تحفظات ہیں انکا ماضی داغ دار ہے وہ انتہائی بدکردار شخص ہیں وہ سماج کیلئے ناسور ہیں ابھی تک انکے دامن بلوچستان یونیورسٹی کے گند لگے ہوئے ابھی تک بلوچستان کے غیور عوام کے وہ مجرم ہیں وہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہیں اگر انہیں بضد پنجگور بھیجا گیا ہم اہلیان پنجگور اپنی تمام قانونی آئینی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کو وسعت دیں گے لیکن انہیں پنجگور داخل ہونے نہیں دیں گے اگر جو بھی نہ خوشگوار واقع ہوا اسکے زمہ دار وہ ہیں جو انہیں طاقت کے ذریعے پنجگور میں مسلط کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں