لاپتہ افراد کا ماورائے آئین قتل، چیف جسٹس نوٹس لیں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے لاپتہ افراد کو زیارت آپریشن میں مارنے اور ان کی لاشیں پھینکنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو اس طرح قتل کرنا ماورائے آئین ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اگر کوئی مجرم بھی ہے تو اسے مہذب معاشروں میں لاپتہ کرنے کے بعد اس طرح بےدردی سے قتل نہیں کیا جاتا ہے بلکہ عدالت کے ذریعے سزا دی جاتی ہے۔ ہم بلوچستان کے چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لےکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔
Load/Hide Comments


