پی ٹی آئی, ایم پی ایز کو 50کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی، مراد راس کا دعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو 30 سے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی ہے، یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ الیکشن کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن پھر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے،عبرتناک شکست کے بعد بھی انہیں سمجھ نہیں آ رہی، یہ ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں