کوہلو، سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق، 10زخمی

کوہلو (انتخاب نیوز) چستان میں ہونے والے حالیہ بارشوں سے ضلع کوہلو بری طرح متاثر ہوا ہے سیلابی ریلے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 3افراد جان بحق اور 10زخمی ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر سینکڑوں ایکڑ پر محیط کپاس مرچ اور ٹماٹر کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور سینکڑوں سولر پلیٹ ٹوٹ گئے ہیں موسلادھار بارشوں کے باعث درجنوں کچے مکانات منہدم،جبکہ سینکڑوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے مختلف واقعات میں درجنوں مال مویشی سیلابی ریلوں میں بیہ کر ہلاک ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین بھی ابھی حکومتی امداد کی اعلانات سے لاعلم نظر آتے ہیں ان کے مطابق انہیں حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں دور دور تک نظر نہیں آرہے ہیں اور کوہلو کویٹہ شاہراہ کے مختلف مقامات و دیگر علاقوں میں رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر بری طرح متاثر ہوئی ہیں ضلع کے دور دراز علاقوں کا تاحال ضلعی ہیڈ کوارٹر زمینی رابطہ منقطح ہے اس حوالے ضلعی انتظامیہ کی تشکیل کردہ سروے ٹیم نے سروے مکمل کرلی ہے لیکن تفصیلات پبلش کرنے سے گریزاں ہیں اس حوالے سے متعلقہ تحصیلدار اور پٹواری سے تفصیل لینے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن متعلقہ آفیسروں کی جانب سے آئیں بائیں شائیں کرکے تفصیل پبلش کرنے سے انکاری ہیں جس کے باعث لوگوں میں سخت مایوسی پایا جارہا ہے اعاعلی حکام کو چاچاہئے کہ نوٹنوٹس لیکر کوہلو پر توجہ دی جائے اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں