بارشوں کی پیشگوئی کے بعد محکمہ صحت اور بلدیات کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ
کراچی (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ صحت اور بلدیات کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے حوالے سے اجلاس میں کہا گیا کہ بارش کے پانی کی نکاس میں کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بارشوں کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اپنے ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔چیف سیکریٹری نے واٹر بورڈ کو سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Load/Hide Comments


