ریاست بہ زور طاقت بلوچ قوم کو کچلنے کا خیال دل سے نکال دے، بی این پی
پنجگور (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی کال پر بلوچستان بھر کی طرح پنجگور میں بھی ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ عبیداللہ بلوچ حاجی افتخار بلوچ قدیر احمد بی ایس او کے فہد آصف کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی اور نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی ضلعی دفتر سے نکل کر چتکان بازار کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر زیارت واقع و بلوچ نسل کشی کے حوالے سے شدید نعرے لگائے اس دوران بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ و سابق صدر عبیداللہ بلوچ سابق نائب صدر حاجی افتخار بلوچ بی ایس او کے فہد آصف نے احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ 73 سال سے بلوچ قوم کی نسل کشی تسلسل کے ساتھ جاری ہے ہم ایک ایسے ملک میں ایسے دشمن کا سامنا سیاسی جمہوری انداز میں کررہے ہیں جن کو نہ اسلامی انسانی اخلاقی نہ جنگی اقدار معلوم ہیں ایک کم ظرف دشمن ہے عالمی جنگی قوانین میں قیدیوں غیر مسلح لوگوں کا جعلی قتل و عورتوں پر حملہ کہیں بھی نہیں ہے لیکن پاکستان میں ہو رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ زیارت واقع انتہائی افسوسناک عمل ہے زیر حراست قیدیوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنا بلوچستان و بلوچ قوم کے ساتھ انتہائی درد ناک عمل ہے جو ملک کے ادارے کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے وہ ادارے جنہوں نے مغربی بنگال کو دو لخت کردیا آج وہی ادارے بلوچستان کے ساتھ وہی کھیل کھیل رہی ہیں یہ کل بھی پاکستان کو ٹکڑے کرنے کے درپے تھے اور آج بھی ہیں لوگوں کو اداروں سے کل بھی نفرتیں تھیں اور آج بھی وہی نفرتیں جنم لے رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ قیدیوں کو قتل جعلی مقابلے میں قتل کرنے و اس طرح ریاست پاکستان بہ زور طاقت بلوچ قوم کو کچلنے کا خیال دل سے نکال دے اگر اداروں کو بلوچ قوم اس ملک کو قابل قبول نہیں ہیں تو روس کی تاریخ سب کے سامنے ہے جہاں جو تقسیم ہوا جس سے کوئی بھی شخص مارا نہ گیا نہ کوئی قتل ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تو آ قتل و غارتگری سے بہتر ہے مل بیٹھ کر تقیسم در تقسیم کریں کیوں کسی بے گناہ کا یوں جعلی طریقے سے قتل کرکے بلوچستان کے ساحل وسائل انکے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف کسی بھی فورم میں خاموش نہیں بیٹھیں گے چائے نیشنل اسمبلی ہو یا صوبائی اسمبلی یا گلی گلی ہوں ہم آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے ادارے ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے پنجگور کے شریف شہریوں و تعلیم یافتہ طبقے کو پریشان کررہے ہیں گزشتہ روز ایجوکیشن کو فروغ دینے والے گھرانے میں درجنوں مسلح افراد کا گھسنا چادر و چار دیواری کی پائمالی کرتے ہوئے لوٹ مار کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان میں ہر چیز کو غیر ملکی را سے جوڑا جاتا ہے ادارے پنجگور میں ڈیتھ اسکواڈ کی قتل غارتگری چوری ڈکیتی کو بھی را کا نام دے تو بہتر ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپنی ہر ناکامی کو غیر ملکی ایجنسیوں پر لگانا ملک کی سا لمیت کیلئے درست عمل نہیں ہیں۔


