بیگم صفدر اعوان کی گالم گلوچ بریگیڈ میدان عمل میں نکل آئی ،فیاض چوہان
لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی گالم گلوچ بریگیڈ میدان عمل میں نکل آئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پریس کانفرنس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، طلال چوہدری جیسے بدنام زمانہ اداکار ججز کے خلاف بولنے کے لئے لانچ کر دیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ کے لیے موجودہ صورتحال 100پیاز اور 100چھتر کھانے کے مترادف ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ اب تو ن لیگ بھی فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئی جبکہ دوسری جانب بیگم صفدر اعوان کی گالم گلوچ بریگیڈ میدان عمل میں نکل آئی ہے۔
Load/Hide Comments


